جن سوراج پریس نوٹ
تاریخ: 22 ستمبر 2025
مقام: پٹنہ
جن سوراج کے مینٹر پرشانت کشور سے ملے بھوجپور اور بکسَر سے آئے 300 پیکس نمائندے، دھان کی خریداری میں درپیش مسائل سے وقف کرایا
پرشانت کشور نے کہا – جب تک بہار کے تمام پیکس نمائندے متحد ہو کر اپنی آواز نہیں اٹھائیں گے، تب تک حکومت مسائل کا حل نہیں نکالے گی
پٹنہ۔ آج (سوموار) کو جن سوراج کے مینٹر پرشانت کشور سے تقریباً 300 پیکس نمائندوں نے ملاقات کی۔ مرکزی کوآپریٹو بینک بھوجپور کے صدر ستیندر سنگھ کی قیادت میں بھوجپور اور بکسَر سے آئے ہوئے نمائندوں میں پیکس صدور اور ویاپارمنڈل کے عہدیداران شامل تھے۔ سبھی نے پرشانت کشور کو پیکس سے جُڑے مسائل، بالخصوص دھان کی خریداری میں آ رہی پریشانیوں سے آگاہ کرایا۔
پرشانت کشور نے پیکس نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ریاست کے تمام اضلاع کے پیکس نمائندے متحد ہو کر اپنی مشکلات کے حل کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے، تب تک حکومت ان مسائل کا کوئی پائیدار حل نہیں نکالے گی۔
اس موقع پر پیکس نمائندوں سے سابق آئی اے ایس اور جن سوراج کے رہنما این پی منڈل اور کوآپریٹو لیڈر تریوینی پرساد سنگھ نے بھی خطاب کیا۔
You may also like

الوطن ٹائمز، رانچی-08-10-25۔

الوطن ٹائمز، نالندہ۔01-10-25۔

الوطن ٹائمز، رانچی-01-10-25۔
Archives
Calendar
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply