Skip to content

Menu

  • صفحہ اول
  • ای پیپر
  • اپنا وطن
  • بین الاقوامی
  • اپنا بہار
  • ریاستوں
  • مضامین
  • اسپورٹس
  • فلم و فیشن
  • عالمی خبریں
  • Privacy Policy

Archives

  • March 2026
  • October 2025
  • September 2025

Calendar

March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
« Oct    

Categories

  • INDIA
  • Internation
  • Uncategorized
  • ای پیپر

Copyright Al Watan Times 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress

Al Watan Times
  • صفحہ اول
  • ای پیپر
  • اپنا وطن
  • بین الاقوامی
  • اپنا بہار
  • ریاستوں
  • مضامین
  • اسپورٹس
  • فلم و فیشن
  • عالمی خبریں
  • Privacy Policy
You are here :
  • Home
  • Internation
  • إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Written by iqbal sabaMarch 1, 2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Internation Article

رانچی میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی و احتجاجی پروگرام

رانچی: انجمنِ جعفریہ رانچی کے بینر تلے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی اور احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا۔

مسجدِ جعفریہ رانچی میں نمازِ ظہر کے بعد دوپہر ایک بجے یہ پروگرام رکھا گیا۔ اس کے بعد مسجدِ جعفریہ سے کربلا چوک تک امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس کی قیادت مسجدِ جعفریہ کے امام سید تہذیب الحسن رضوی کر رہے تھے۔

اس موقع پر مسلم کمیونٹی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور امریکہ و اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

احتجاجی جلوس کربلا چوک پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امام سید تہذیب الحسن نے کہا کہ خامنہ ای کی شہادت اس بات کی گواہ ہے کہ اللہ پر یقین رکھنے والے لوگ دنیا کی کسی طاقت کے سامنے نہیں جھکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کی حفاظت، عزت و آبرو کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا قبول کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا کے ممالک کو دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے اور اسرائیل ہمیشہ سے مسلم ممالک کا دشمن رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس واقعہ کی مذمت کرنے اور ایران کی حمایت میں کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

مولانا نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات تاریخی رہے ہیں اور ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سابقہ ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای سے مل چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی حکومت اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرے گی۔

آخر میں مولانا نے موجود لوگوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نائبِ امام کا پرسہ امامِ زمانہ (عج) کی بارگاہ میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای جیسے مسلم رہنما کا دنیا سے رخصت ہو جانا عالمِ تشیع کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Archives

  • March 2026
  • October 2025
  • September 2025

Calendar

March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
« Oct    

Categories

  • INDIA
  • Internation
  • Uncategorized
  • ای پیپر

Al Watan Times

Links

  • Privacy Policy
  • اپنا بہار
  • اپنا وطن
  • اسپورٹس
  • ای پیپر
  • بین الاقوامی
  • ریاستوں
  • صفحہ اول
  • عالمی خبریں
  • فلم و فیشن
  • مضامین

Contact Us

  • Instagram
  • Facebook
  • X
  • WhatsApp

+91 79030 70811

Copyright Al Watan Times 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress