
‘زہریلے کف سیرپ کیس میں سپریم کورٹ میں پی آئی ایل دائر، عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ
نئی دہلی:مدھیہ پردیش اور راجستھان میں مبینہ طور پر ‘زہریلا کف سیرپ پینے سے متعدد بچوں کی موت کے معاملے کی عدالت کی نگرانی میں آزادانہ تحقیقات اور ملک کے ڈرگ سیفٹی فریم ورک میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک معاف عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ایڈوکیٹ وشال تیواری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک قومی عدالتی کمیشن یا ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ یہ کمیشن یا کمیٹی تشکیل دیتی ہے تو وہ ڈائیتھیلین گلائکول (ڈی ای جی) اور ایتھیلین گلائکول (ای جی) پر مشتمل کف سیرپ کی تیاری، جانچ اور تقسیم کی مکمل آزادانہ تحقیقات کر سکے گی۔ درخواست میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ یہ صنعتی کیمیکل مہلک زہر کا سبب بنتے ہیں۔
عرضی کے مطابق شیو پوری (مدھیہ پردیش) اور باڑمیر (راجستھان) میں حالیہ واقعات نے سنگین تشویش پیدا کردی ہے کیونکہ مبینہ طور پر تمل ناڈو کی دوا ساز کمپنی میسرس شریسن فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے تیار کردہ کولڈرف کف سیرپ پینے سے مبینہ طورپر متعدد بچوں کی موت ہوگئی۔مقامی ڈرگ کنٹرول حکام کے ابتدائی نتائج نے مشتبہ علامات کو جنم دیا ہے، جس سے ہندوستان کے ڈرگ کوالٹی کنٹرول اور برآمدات کی نگرانی کے نظام میں بار بار ہونے والی خامیوں پر ملک گیر تشویش دوبارہ بڑھ گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کمیشن یا کمیٹی میں فارماکولوجی، ٹاکسیکولوجی اور ڈرگ ریگولیشن کے ماہرین شامل ہوں۔درخواست میں مختلف ریاستوں میں زہریلے کف سیرپ سے بچوں کی اموات سے متعلق تمام زیر التوا مقدمات اور جاری تحقیقات کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کی ہدایت کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔عرضی گزار کا مشورہ ہے کہ سی بی آئی تحقیقات کی نگرانی عدالت عظمیٰ کے ایک ریٹائرڈ جج کریں تاکہ ریاستوں میں انصاف، یکسانیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
You may also like

الوطن ٹائمز، رانچی-08-10-25۔

الوطن ٹائمز، نالندہ۔01-10-25۔

الوطن ٹائمز، رانچی-01-10-25۔
Archives
Calendar
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply